۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله نوری همدانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے حرم شاہ چراغ (ع) میں ہونے والے ہولناک حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے حرم شاہ چراغ (ع) میں ہونے والے ہولناک حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے اور اس دہشت گردی کے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله وانا الیه راجعون

حرمِ مطہر حضرت احمد بن موسیٰ شاہچراغ علیہ السلام میں دہشت گردی کے واقعہ اور اس میں زائرین کی شہادت کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا۔

بلاشبہ یہ کارروائی بعض استکباری ممالک بشمول امریکہ و اسرائیل اور ان کے چیلوں کی مالی حمایت اور خفیہ اطلاعات کو بروئے کار لاتے ہوئے انجام دی گئی ہے۔

میں اس ہولناک واقعہ اور جرم کی مذمت کرتے ہوئے ایران کی عزیز عوام بالخصوص فارس کے متدین عوام اور اس دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اپنے معزز حکام سے تقاضا کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کی انتہائی سنجیدگی سے تفتیش کریں اور ان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کریں جو عوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور عدم تحفظ کا باعث بنتے ہیں۔ (ان شاء اللہ) ایران کی شجاع اور بہادر عوام کی مدد سے دشمنوں کے ظلم اور ان جیسے مسائل سے ان کے سوء استفادہ کرنے کا مقابلہ کیا جائے گا۔

آج تمام منتظمین و حکام کا اولین فریضہ عوام کی خدمت کرنا، ان کے مسائل کا حل تلاش کرنا اور اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام کا تحفظ کرنا ہے۔

وَسَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنْقَلَبٍ یَنْقَلِبُونَ۔

27 اکتوبر 2022ء

حسین نوری ہمدانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .